بھارت
ٹویٹر، ممبئی اور دہلی میں اپنے دفاتر خالی کردے گی
ایلون مسک کی ملکیتی ٹویٹر کہا جاتا ہے کہ دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر خالی کرنے والی ہے۔ وہ بنگلورو میں پہلے ہی ایسا کرچکی ہے۔
نئی دہلی: ایلون مسک کی ملکیتی ٹویٹر کہا جاتا ہے کہ دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر خالی کرنے والی ہے۔ وہ بنگلورو میں پہلے ہی ایسا کرچکی ہے۔
دفاتر خالی کرنے کا عمل گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہوا تھا۔ ممبئی کے باندرہ۔ کرلا کامپلکس (بی کے سی) کے وی ورک فیسیلیٹی میں تقریباً 150 اور دہلی کے قطب ایریا کے دی اکزیکٹیو سنٹر میں 80 ملازمین کام کرتے ہیں۔
جاریہ ہفتہ ایلون مسک نے جو سانفرانسسکو میں ٹویٹر ہیڈکوارٹرس کا کرایہ دے نہیں پائے تھے‘ سنگاپور میں اپنے مابقی اسٹاف سے کہا تھا کہ وہ دفتر آنا بند کردیں اور گھر سے کام کریں۔