جرائم و حادثات

دو رہزنوں نے خواتین پر حملہ کرتے ہوئے طلائی زیورات اور نقد رقم چھین لی

ایک چونکادینے والے واقعہ میں اے پی کے کاکناڈا میں دو رہزنوں نے دوخواتین پر حملہ کرتے ہوئے ان کے پاس سے طلائی زیورات اور نقد رقم چھین لی۔

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں اے پی کے کاکناڈا میں دو رہزنوں نے دوخواتین پر حملہ کرتے ہوئے ان کے پاس سے طلائی زیورات اور نقد رقم چھین لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

ذرائع کے مطابق سامل کوٹہ آٹو اسٹینڈ کے قریب 8خواتین، آٹو میں سوار ہوئین جو پیٹھاپورم جانا چاہتی تھیں۔

دوافراد آٹو ڈرائیور کے دونوں سمت کی سیٹوں پر بیٹھ گئے۔

آٹو کے سامل کوٹہ کے ذریعہ گذرنے اورکونڈا دھرماپورم کی طرف جانے کے دوران بہار سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے فوری طورپر گاڑی روکنے کی ڈرائیور کو ہدایت دی۔

ان کی اس ہدایت کو ڈرائیور نے نظرانداز کردیا اور گاڑی چلاتا رہا۔

آٹو کے پیٹھا پورم منڈل کے جولارو روڈ کی طرف جاتے ہی رہزنوں نے آٹو ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں آٹوقریبی کھیت میں چلاگیا۔

ان رہزنوں نے مسافرین کو اپنی بندوقوں سے ڈرایادھمکایا اور ان پر حملہ کردیا۔آٹو ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کردیاگیا جس کو دیکھ کر خواتین صدمہ کا شکار ہوگئیں۔

ایک خاتون نے خود کوبچانے کیلئے مزاحمت شروع کردی تاہم دو رہزنوں نے دوخواتین پر حملہ کرتے ہوئے ان کے پاس سے طلائی زیورات اور نقد رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔