جرائم و حادثات

اوور نائٹ ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر یں، ریلوے عملہ ہوا متحرک

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آج اوور نائٹ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے تاہم ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آج اوور نائٹ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے تاہم ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

مغربی وسطی ریلوے زون کے تعلقات عامہ کے افسر کے مطابق، حادثہ جبل پور اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چھ کے قریب صبح تقریباً 5:50 بجے پیش آیا۔ اس وقت اندور سے جبل پور آرہی اوور نائٹ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ٹرین تقریباً پلیٹ فارم پر پہنچ چکی تھی اس لیے اس کی رفتار کافی کم تھی۔

مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ریلوے افسران اور تکنیکی عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ضروری کام شروع کر دیا۔ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اس ٹرین(نمبر 22191) کا آخری اسٹاپ جبل پور تھا۔