دہلی

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

آخری اطلاعات ملنے تک راحت رسانی کا کام جاری تھا۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر موجود ہے لیکن گلی تنگ ہونے کے سبب ہاتھ سے ملبہ ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ہفتہ کے روز چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے شمال مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ ویلکم تھانے کی پولس کو چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کے اعلیٰ افسران سمیت فائر بریگیڈ کے عملہ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے آٹھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

ان میں سے سات لوگوں کو جے پی سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ ایک کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت مطلوب (50) اور ان کی بیوی رابعہ (46) کے طور پر ہوئی ہے۔