دہلی

بی جے پی- آر ایس ایس کو ملک سے نہیں صرف اقتدار سے پیار ہے: راہول گاندھی

گاندھی نے آج یوتھ کانگریس کے ’بہتر ہندوستان کی بنیاد پرسب کا حق اور سب کی ذمہ داری‘ موضوع پرمنعقد قومی کنونشن کو ورچوئل بنیادوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بی جے پی، آر ایس ایس اور کانگریس کے نظریے میں بٹ گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر جمعرات کو پھر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور جلے، ملک ٹوٹے، تشدد پھیلے، ان سب سے ان کا مطلب نہیں ہے کیونکہ انہیں صرف اقتدار چاہئے اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

گاندھی نے آج یوتھ کانگریس کے ’بہتر ہندوستان کی بنیاد پرسب کا حق اور سب کی ذمہ داری‘ موضوع پرمنعقد قومی کنونشن کو ورچوئل بنیادوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بی جے پی، آر ایس ایس اور کانگریس کے نظریے میں بٹ گیا ہے۔

 کانگریس نے ہمیشہ آئین کی حفاظت اور بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کی لڑائی لڑی جبکہ بی جے پی-آر ایس ایس نے اقتدار کے لیے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی-آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتے ہیں اور اقتدارپانے کے لئے یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔“

کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”بی جے پی-آر ایس ایس اور کانگریس کے درمیان نظریات کی جنگ جا رہی ہے۔ جہاں کانگریس کا نظریہ- آئین کی حفاظت، ملک کو متحد کرنے اور سماجی ناہمواری کے خلاف لڑنے کی ہے، وہیں بی جے پی- آر ایس ایس چاہتی ہے کہ ملک کچھ چنندہ لوگ چلائیں اور ملک کی تمام دولت ان ہی کے ہاتھ میں ہو۔

 آپ کے دل میں حب الوطنی ہے۔ جب ملک کوچوٹ لگتی ہے، ملک کے کسی شہری کو چوٹ لگتی ہے تو آپ کے دل کو بھی چوٹ لگتی ہے۔آپ اداس ہو جاتے ہیں۔ لیکن بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کو کوئی درد نہیں،کوئی درد نہیں ہو رہا، کیونکہ یہ ہندوستان کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔“

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ”اپوزیشن اتحاد نے ایک نام انڈیا کا انتخاب کیا، لیکن مودی جی کو اتنا غرور ہے کہ انہوں نے سوچا تک نہیں کہ وہ مقدس لفظ’انڈیا‘کو گالی دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم منی پور کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

وہ منی پور کے بارے میں کچھ کیوں نہیں بول رہے ہیں۔ایسا اس لئے ہے کیونکہ نریندر مودی جی کومنی پور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہیں معلوم ہے کہ ان کے نظریے نے منی پور کو جلایا ہے۔“

a3w
a3w