مشرق وسطیٰ

لبنان -اسرائیل سرحدی جھڑپ میں حزب اللہ کے دو جنگجو شہید

لبنان کے شیعہ مسلح گروپ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو شہید اور تین عام شہری زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کے شیعہ مسلح گروپ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو شہید اور تین عام شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

لبنان کے فوجی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ جمعہ کو جنوبی لبنان کے مختلف سرحدی گاؤوں اور قصبوں پر اسرائیلی گولہ باری اور ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو شہید اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

اسی دوران حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں المنارہ اور ایون میناچم بستیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ٹکڑی اور الموتیلا بستی میں ایک پیدل فورس شامل ہے۔ اس حملے میں اسرائیلی فریق کو کچھ جانی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے شتولا میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی حماس کی حمایت کی وجہ سے 8 اکتوبر سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔