جرائم و حادثات

دشمنی کی بنا پر شرپسندوں نے دو افراد کاقتل کیا

پولیس نے اس معاملے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے اسمبلی علاقے میں پیر کی دیر رات شرپسندوں نے دو لوگوں کا قتل کر دیا۔

معلومات کے مطابق پرانی دشمنی کی وجہ سے تین بدمعاشوں نے شراب کی دکان کے باہر چاقو سے حملہ کر کے ہریش ساہو اور روہت ساگر کا قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہریش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب کی دکان کے باہر روہت کا قتل کر دیا۔

روہت کے قتل کے بعد مشتعل دوستوں اور بھائیوں نے ہریش کا بھی قتل کر دیا جبکہ اس واقعہ میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔