تلنگانہ

نلگنڈہ میں کار اور لاری میں تصادم،2 افرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ 65 پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار ایک ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ 65 پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار ایک ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس حادثہ میں دو افرادہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔کار میں سوارحیدرآباد حیدرآباد کے الوال علاقہ کے رہنے والے ہیں جو وجئے واڑہ جا رہے تھے۔

ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ہائی وے پر چائے پینے کے لیے روکی تھی کہ اسی سمت جانے والی کار اس سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدیدتھا کہ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین زخمیوں کو ایمبولینس میں اسپتال پہنچایا گیا۔