تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں سڑک حادثہ، دو افرادہلاک
تفصیلات کے مطابق ونپرتی ضلع کے چٹیال گاوں سے تعلق رکھنے والے دو افرادکار کے ذریعہ حیدرآباد آرہے تھے کہ راج پور منڈل مستقر کی قومی شاہراہ این ایچ 44پر ایک ہوٹل کے قریب حیدرآبادسے آنے والی کار ان کی کار سے ٹکراگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے راج پورمنڈل مستقر میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ونپرتی ضلع کے چٹیال گاوں سے تعلق رکھنے والے دو افرادکار کے ذریعہ حیدرآباد آرہے تھے کہ راج پور منڈل مستقر کی قومی شاہراہ این ایچ 44پر ایک ہوٹل کے قریب حیدرآبادسے آنے والی کار ان کی کار سے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں حادثہ کی شکارکاروں کووہاں سے ہٹاتے ہوئے روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔
پولیس نے فوری طورپرراحت کاموں کاآغاز کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔حادثہ میں دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔