حیدرآباد

مزید دو جملوں’ باہمی وفاق’ اور ’ ٹیم انڈیا کا جذبہ‘ کو ہمیں یاد کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر

کے ٹی آر نےکہاکہ تلنگانہ میں آپ انتخابات جمہوری انداز میں کامیاب نہیں ہوسکتے جس کے بعد آپ نے ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کی، پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی اور جب کچھ بھی کام نہیں آسکاتو اپنے کٹھ پتلی کے ذریعہ سالانہ بجٹ کو پیش کرنے سے روک دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید دو جملوں ”باہمی وفاق“ اور”ٹیم انڈیا کا جذبہ“ کو ہمیں یاد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
25پروازوں میں بم کی اطلاع
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

 کیونکہ آپ ریاست میں انتخابات جمہوری انداز میں کامیاب نہیں ہوسکتے جس کے بعد آپ نے ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کی، پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی اور جب کچھ بھی کام نہیں آسکاتو اپنے کٹھ پتلی کے ذریعہ سالانہ بجٹ کو پیش کرنے سے روک دیا۔

واہ واہ۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ٹوئیٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ ٹوئیٹ کیا۔سبل نے اپنے ٹوئیٹ میں دہلی بجٹ معاملہ پر کہاتھا کہ اس کو پیش کرنے سے روکنا ٹریفک لائٹ کی جانب سے ایک کار کو روکنے کی طرح نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سرمایہ مصارف ناکافی اورمکمل بجٹ کا صرف 20فیصد ہیں۔تشہیر کے لئے گذشتہ سال سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیاجاسکتا۔