مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

رملہ: مغربی کنارے میں الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے بدھ کو دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں واقع گاؤں عنزا میں اسرائیلی فائرنگ سے 37 سالہ ظہور عمور شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے، جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تین زخمیوں میں سے ایک 73 سالہ خاتون، ایک 9 سالہ بچہ اور ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج گولی باری کے درمیان گرفتاری کی کارروائی کے لیے گاؤں میں داخل ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ فوج نے بدھ کی سہ پہر جینن پر حملہ کیا، مقامی ہسپتالوں کو گھیرے میں لے کر ایمبولینسوں کی تلاشی لی۔ اس نے سڑکوں اور محلوں کو بھی بلڈوز کیا اور کئی گھروں پر چھاپے مارے۔

دریں اثنا، فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ 29 سالہ یحییٰ عواد کی موت سینے میں شدید چوٹوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو دن کے اوائل میں ہیبرون کے جنوب میں واقع الفوار پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران لگی تھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ اور صوتی بموں کے درمیان کئی گھروں پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں عواد سمیت چار نوجوان زخمی ہو گئے۔ دیگرکو معمولی سے درمیانی چوٹیں آئیں اور انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

a3w
a3w