جرائم و حادثات

حالت نشہ میں گرپڑنے کے نتیجہ میں دو افراد کی موت

حالت نشہ میں گرپڑنے کے نتیجہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گرپڑنے کے نتیجہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

مہلوکین کی شناخت این ٹی آر نگر کے ایم رمیش اور اڈگونٹا پلی کے نوین کے طور پر کی گئی ہے۔ شراب پینے کے بعد دونوں اچانک نیچے گر پڑے۔

مقامی افرادنے انہیں سرکاری اسپتال پہنچایاتاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد ان کو مردہ قراردیا۔

رمیش کے پسماندگان میں بیوی، بیٹا اور بیٹی ہے، نوین غیر شادی شدہ ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔