جرائم و حادثات

کار کی زد میں آکر دو افراد ہلاک

اس حادثے میں ضلع کے مدھوتل علاقے کے برفانی نگر کے رہنے والے منی بائی اور روی شنکر کی موت ہو گئی، جب کہ روی شنکر دوبے، آنند سنگھ، دیپا شکلا، مُنی بائی، ویشالی نام دیو اور موہت شرما زخمی ہو گئے۔

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کار کی ٹکر سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات شہر کے وجے نگر تھانہ علاقہ کے ایس بی آئی چوک پر ایک کار نے دوسری کار کو ٹکر مارنے کے بعد وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

اس حادثے میں ضلع کے مدھوتل علاقے کے برفانی نگر کے رہنے والے منی بائی اور روی شنکر کی موت ہو گئی، جب کہ روی شنکر دوبے، آنند سنگھ، دیپا شکلا، مُنی بائی، ویشالی نام دیو اور موہت شرما زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور سنجے پٹیل کو گرفتار کر کے کار کو ضبط کر لیا ہے۔

پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔