جرائم و حادثات

جاپان کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا ئے

جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر ہفتہ کو ٹیکسی وے کے قریب دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

ٹوکیو: جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر ہفتہ کو ٹیکسی وے کے قریب دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا

مقامی ذرائع ابلاغ نے ہوائی اڈے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بنکاک جانے والی تھائی ایئر ویز کی پرواز اور ایوا ایئر کی پرواز آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ہنیڈا ایئرپورٹ کے رن وے اے پر ٹکرا گئی۔

ٹوکیو براڈکاسٹنگ سسٹم کی ٹیلی ویژن فوٹیج میں اس وقت دونوں طیارے رن وے پر کھڑے دکھائے گئے۔

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ تصادم کی وجہ سے تھائی ایئرویز کے طیارے کے ونگ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اسے رن وے کے قریب دیکھا گیا۔

ہوائی اڈے نے جائے حادثہ کے قریب رن وے بند کر دیا ہے۔

حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔