دہلیسوشیل میڈیا

وستاراکی پروازمیں مدہوش مسافرین کی دیگرکوہراسانی

ایک مسافرنے ٹوئٹرہینڈل پر کہاکہ آج ہم نے وستارایوکے256 طیارہ میں پروازکی اوربدترین تجربہ کاسامناکیا۔ چندمسافر نشہ میں دھت تھے اوروہ خواتین اوردیگرافراد کوہراساں کررہے تھے۔ اس کے باوجود انہیں مزید شراب دی جارہی تھی۔

نئی دہلی: پروازوں میں بعض مسافرین کی بدتمیزیوں کاسلسلہ جاری ہے اورایسے ہی ایک حالیہ واقعہ میں ایک شخص نے شکایت کی کہ چندمسافروں نے جونشہ میں دھت تھے، وستاراکی ایک پروازمیں دوسرے مسافرین بشمول خواتین کوہراساں کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
بکری کے ساتھ بدفعلی کی فلمبندی، ایک شخص گرفتار
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

ایک مسافرنے ٹوئٹرہینڈل پر کہاکہ آج ہم نے وستارایوکے256 طیارہ میں پروازکی اوربدترین تجربہ کاسامناکیا۔ چندمسافر نشہ میں دھت تھے اوروہ خواتین اوردیگرافراد کوہراساں کررہے تھے۔ اس کے باوجود انہیں مزید شراب دی جارہی تھی۔

ارکان عملہ شریا،چھیتالی اورچارلس نے انہیں کنٹرول نہیں کیااوراس صورتحال کونظراندازکردیا۔ ایسے مسافروں کوسبق سکھانے کے بجائے انہیں مکمل طورپر نظراندازکردیاگیا۔

 وستارا بہترین خدمات کیلئے مشہورہے لیکن آج میرا بھروسہ اٹھ گیا۔طیارہ سے اترنے کے دوران صورتحال کے بارے میں سنجیدہ ہونے کے بجائے ارکان عملہ ہنس رہے تھے۔ اس مسافرنے12مارچ کویہ ٹوئٹس کئے تھے۔

ایرلائنزنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ارکان عملہ طیارہ میں سوار ہر شخص کی حفاظت و سلامتی یقینی بنانے کے لئے تربیت یافتہ ہیں۔ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ واقعہ اچانک پیش آیا۔ہم ایسے رویہ کومعاف نہیں کرتے اورہمارے گاہکوں کوآرام دہ سفر فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

a3w
a3w