جرائم و حادثات

دو آرٹی سی بسوں کا تصادم، بعض مسافرین زخمی

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع،بنڈلہ گوڑہ جاگیر کارپوریشن کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مسافرین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع،بنڈلہ گوڑہ جاگیر کارپوریشن کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مسافرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس دوسری آرٹی سی بس سے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔اس حادثہ کے بعد مسافرین نے بس ڈرائیورس پر برہمی کا اظہار کیا۔

چلکوربالاجی مندر سے بس کے راجندرنگرڈپو کو جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت نہ ہونے پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔