دہلی کے ہری نگر میں دو چور گرفتار، پولیس پر کیا حملہ
آؤٹر ڈسٹرکٹ کی اینٹی سنیچنگ اور چوری کی روک تھام سیل کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ونود، ہیڈ کانسٹیبل روی، کانسٹیبل دیویندر اور ابھیشیک، رانی باغ تھانے کے ایک کیس میں اتوار کو مطلوب کچھ مشتبہ افراد کا پیچھا کرتے ہوئے شیو نگر پہنچے تھے۔
نئی دہلی: نئی دہلی کے ہری نگر میں دو چوروں کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر ملزمان نے چاقو سے حملہ کر دیا، تاہم پولیس نے انہیں پھر بھی قابو میں کر لیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت ببلو سنگھ اور دھرم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو دین دیال اپادھیائے ہسپتال لے جایا گیا۔
آؤٹر ڈسٹرکٹ کی اینٹی سنیچنگ اور چوری کی روک تھام سیل کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ونود، ہیڈ کانسٹیبل روی، کانسٹیبل دیویندر اور ابھیشیک، رانی باغ تھانے کے ایک کیس میں اتوار کو مطلوب کچھ مشتبہ افراد کا پیچھا کرتے ہوئے شیو نگر پہنچے تھے۔ اس وقت دونوں چور آدرش نگر سے چوری کی گئی موٹر سائیکل پر ایک گھر میں چوری کی واردات انجام دینے کی کوشش میں تھے، تبھی جوانوں نے انہیں روک لیا۔
افسر نے بتایا کہ چوروں کو پکڑنے کی کوشش کے دوران انہوں نے اے ایس آئی ونود اور کانسٹیبل ابھیشیک پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اے ایس آئی ونود کو چاقو لگنے سے زخم آیا ہے۔
زخمی ہونے کے باوجود پولیس ٹیم دونوں ملزمان کو دبوچنے میں کامیاب رہی۔ ان کے پاس سے موٹر سائیکل اور چوری میں استعمال ہونے والے اوزار بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
ملزم ببلو سنگھ اور دھرم سنگھ مغربی دہلی کے نانگلوئی کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔