تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد میں دو خواتین کو دھوکہ دے کر مدھیہ پردیش میں فروخت کیا گیا، 6 افراد زیرحراست

انہوں نے مقامی سی آئی رویندر کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آصف آباد منڈل کے واڈیگونڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی گزشتہ ایک سال سے لاپتہ تھی۔ اس کے والد نے کئی مقامات پر تلاش کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد میں دو خواتین کو دھوکہ دے کر مدھیہ پردیش میں فروخت کیا گیا ۔اس سلسلہ میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامانجم نے بتایا ہے کہ آصف آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی درج فہرست ذات کی دو خواتین کو ورغلا کر مدھیہ پردیش میں فروخت کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے مقامی سی آئی رویندر کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آصف آباد منڈل کے واڈیگونڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی گزشتہ ایک سال سے لاپتہ تھی۔ اس کے والد نے کئی مقامات پر تلاش کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔


حال ہی میں لڑکی کا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ ہونے پر نیا کارڈ پوسٹ سے موصول ہوا، جس پر موجود فون نمبر پر رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتی ہے۔ اس پر والدین نے دوبارہ پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے علاوہ ضلع مستقرسے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے بھی ایسی ہی شکایت پولیس میں درج کرائی۔


تحقیقات میں پتہ چلا کہ پہلی لڑکی کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے میں اور دوسری کو ایک لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔ ان دونوں معاملات میں جملہ 9 ملزمین کی شناخت کی گئی، جن میں سے 3 مدھیہ پردیش، 2 منچریال ضلع، اور 4 آصف آباد ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں 5 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔


پولیس نے ان میں سے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے باقی 3 ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ایسی کوئی سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر حکام کو اطلاع دی جائے