شمالی بھارت

رائے پور میں سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت

دونوں نوجوان فوٹوگرافر تھے۔ شنکر نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جمعرات کو تیز رفتار کار کے کھمبے سے ٹکرا جانے والے حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے سندیپ رائے (28) اور دیپک ساہو ساکن کوربا کے طور پر کی گئی ہے۔

دونوں نوجوان فوٹوگرافر تھے۔ شنکر نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی جس کے باعث بے قابو ہو کر ایک ستون سے ٹکرا گئی۔