جرائم و حادثات

تلنگانہ کی سری سیلم۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

تلنگانہ کی سری سیلم۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سری سیلم۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

مقامی افرادکے مطابق رنگاریڈی ضلع کے خان پورگاوں کے نوین اور کارکس ٹانڈہ کے رگھورام نائک موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ کڑتال منڈل میں ایچ پی پٹرول پمپ پر پہنچتے ہی مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں 22 سالہ نوین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 22 سالہ رگھورام کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے کلواکورتی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔