امریکہ و کینیڈا

امریکہ یوکرین کو دے گا 37.5 کروڑ ڈالر کا سیکیورٹی امدادی پیکج

واشنگٹن: امریکہ یوکرین کو 37.5 کروڑ ڈالر کا سیکورٹی امدادی پیکیج فراہم کرائے گا۔

واشنگٹن: امریکہ یوکرین کو 37.5 کروڑ ڈالر کا سیکورٹی امدادی پیکیج فراہم کرائے گا۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

اس کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کریں گے۔

امریکی اخبار پولیٹیکو نے اس معاملے کا علم رکھنے والے امریکی اور یوکرینی افسران کا حوالہ دیتےہوئے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ میں جمعہ کو کہا گیا کہ بائیڈن اس ہفتے کے آخر میں جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پیکج میں توپ خانے کے گولے، بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہوں گے۔