یوروپ

یو اے ای کے صدر نے یوم روس پر پوٹن کو مبارکباددی

متحدہ عرب امارات کی ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ پیر کو صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پوٹن کو یوم روس پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ماسکو: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے یوم روس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری

متحدہ عرب امارات کی ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ پیر کو صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے مسٹر پوٹن کو یوم روس پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زید النہیان نے بھی روسی رہنما کو مبارکباد دی۔

اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم روس کے موقع پر پوتن کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو اسی طرح کا مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 1992 سے روس میں ہر سال 12 جون کو یومِ روس منایا جاتا ہے ۔