دہلی

سی بی آئی کے بیشتر آفیسرس سسودیا کی گرفتاری کے خلاف تھے، کیجریوال کا دعویٰ

’’مجھے بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے زیادہ تر افسران منیش کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ وہ سب ان کا کافی احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔‘‘

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو دعوی کیا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے زیادہ تر افسران نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
بی آر ایس ایم ایل سی کو یتا ای ڈی کے سامنے پیش
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کا پتہ چلانے کجریوال کا فون ای ڈی کو مطلوب

مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "مجھے بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے زیادہ تر افسران منیش کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ وہ سب ان کا کافی احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لیکن سسودیا کو گرفتار کرنے کا سیاسی دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ انہیں اپنے سیاسی آقاؤں کی بات ماننی پڑی۔

انہوں نے کل اپنے بیان میں کہا تھا، ’’منیش بے قصور ہیں۔ ان کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ لوگ سب دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کو سب کچھ سمجھ میں آرہا ہے۔ لوگ اس کا جواب دیں گے۔ اس سے ہمارے حوصلے مزید بڑھیں گے۔ ہماری جدوجہد مزید مضبوط ہو گی۔

واضح رہے کہ مسٹر سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد کل گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔