مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

شریف سے چیئرمین ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السُویدی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری

جنہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی  مسٹر شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کے بعد دبئی میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کے دونوں ملکوں کے پیشہ ورانہ افراد سے ملاقات کی۔

شریف سے چیئرمین ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السُویدی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں مسٹرشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کےوزیرِاعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے آئی ٹی کی مہارتوں کی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو سراہا۔