اُدھو ٹھاکرے‘ کانگریس۔ این سی پی کے امیدوار چیف منسٹری کی تائید کریں گے
مہایوتی حکومت کی لڑکی بہن اسکیم پر طنز کرتے ہوئے جس کے تحت ریاست میں اہل عورتوں کو 1500 روپے ملیں گے‘ اُدھو ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ حکومت اسکیم کے ذریعہ عوام کا پیسہ عوام کو دیتے ہوئے مہاراشٹرا دھرما سے دغا کرنے کی کوشش میں ہے۔

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے منگل کے دن کہا کہ وہ مہاراشٹرا کو ”بچانے“ کے لئے اتحادی کانگریس یا این سی پی(ایس پی) کے اعلان کردہ کسی بھی امیدوار ِ چیف منسٹری کی تائید کریں گے۔ ایک تقریب سے خطاب میں سابق چیف منسٹر نے حکومت مہاراشٹرا پر الزام عائد کیا کہ وہ اسمبلی الیکشن سے قبل اشتہارات کے ذریعہ ریاست میں جھوٹا بیانیہ گھڑرہی ہے۔
مہایوتی حکومت کی لڑکی بہن اسکیم پر طنز کرتے ہوئے جس کے تحت ریاست میں اہل عورتوں کو 1500 روپے ملیں گے‘ اُدھو ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ حکومت اسکیم کے ذریعہ عوام کا پیسہ عوام کو دیتے ہوئے مہاراشٹرا دھرما سے دغا کرنے کی کوشش میں ہے۔
288 رکنی مہاراشٹرا اسمبلی کے لئے امکان ہے کہ الیکشن آئندہ ماہ ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میری پارٹی‘ مہاراشٹرا کو بچانے کانگریس یا این سی پی(ایس پی) کے اعلان کردہ امیدوار ِ چیف منسٹری کی تائید کرے گی۔