بین الاقوامی

یوکرین میں تنازعہ کے باعث   70 لاکھ افراد کی  اندرونی نقل مکانی

کیف: ایک اندازے کے مطابق روس- یوکرین تنازعہ کی وجہ سے 70 لاکھ یوکرینی باشندے اندرونی طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کیف: ایک اندازے کے مطابق روس- یوکرین تنازعہ کی وجہ سے 70 لاکھ یوکرینی باشندے اندرونی طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

انٹرفیکس- یوکرین نیوز ایجنسی نے پیر کے روز ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے تقریباً 48 لاکھ افراد سرکاری اداروں میں اندرونی نقل مکانی کرنے والے (IDPs) کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ بچے اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، لیکن وہ یوکرین کے اندر ہی رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 81 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہجرت کر کے یورپی ممالک جا چکے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی