سوشیل میڈیایوروپ
ٹرینڈنگ

مسجد میں ورزش اور فٹنس کلاسوں کا آغاز، مصلیوں کی شرکت (ویڈیو)

ترک میڈیا سے وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹنس ٹرینر نمازیوں کو ورزش کرارہے ہیں اور معمر افراد ایک قطار میں کھڑے اس کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا منظر ہے جو مساجد میں کم ہی دیکھا جاتا ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں نمازیوں کیلئے صبح ورزش اور فٹنس کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مصلیوں کی بڑی تعداد بھی حصہ لے رہی ہی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

ترک میڈیا کے مطابق استنبول کی ایک مسجد میں نماز فجر کے بعد بھی گہماگہمی ہے اور کئی معمر نمازی کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ انتظار مسجد کے امام کیلئے نہیں ، نماز تو وقت پرادا ہوچکی ہے بلکہ ایک نوجوان کا ہے جو فٹنس ٹرینر ہے۔

بڑھتی عمر اور وزن سے پریشان نمازیوں نے وقت کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے مقابلہ کرنے کیلئے خود کو فٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسجد کی انتظامیہ اس میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

ترک میڈیا سے وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹنس ٹرینر نمازیوں کو ورزش کرارہے ہیں اور معمر افراد ایک قطار میں کھڑے اس کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا منظر ہے جو مساجد میں کم ہی دیکھا جاتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس عمل کو سراہا جب کہ استنبول کی دیگر مساجد نے بھی اس طرح کی سرگرمیاں شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کمیونیٹی سینٹر کی طرح کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔