حیدرآباد

ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون میں متعارف وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں پر عوام کا ناقابل یقین ردعمل

وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں پر عوام کا ناقابل یقین ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون میں متعارف کرائی گئی چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں صد فیصد مسافرین کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد: وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں پر عوام کا ناقابل یقین ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون میں متعارف کرائی گئی چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں صد فیصد مسافرین کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

ان عصری اورتیز رفتار ٹرینوں میں روایتی ٹرینوں کے مقابلہ تیز رفتاری اور جلد مسافت کو مکمل کرنے کی سہولت ہے جس پر عوام میں مسرت دیکھی جارہی ہے۔

مسافرین نے ان ٹرینوں کو ان کے سفر کو مزید سہولت بخش بنانے کا ایک اہم ذریعہ قراردیا ہے۔مسافرین کا ماننا ہے کہ یہ ٹرینیں عام ٹرینوں کے برخلاف بہتر سفری سہولت فراہم کررہی ہیں جن کوجدید ترین سہولیات کے ساتھ دستیاب کرایا گیا ہے اور مسافرین کی حفاظت کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں 100 فیصد سے زیادہ فٹ فال کے ساتھ متعارف کرائی گئی چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کوکامیابی سے چلانے پر مسرت کا اظہار کیا۔مسافرین کی رائے ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس کا مطلب محفوظ اور آرام دہ سفر ہے۔