حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں بے روزگار نوجوانوں کا رات دیرگئے دھرنا: ویڈیو

بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اورڈی ایس سی امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے اشوک نگر میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اورڈی ایس سی امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے اشوک نگر میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

یہ احتجاجی، سڑک پر بیٹھ گئے اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔انہوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

ان احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ چونکہ ڈی ایس سی اور گروپ 2امتحان کی تواریخ قریب قریب ہیں، اسی لئے ڈی ایس سی امتحان ملتوی کیاجائے۔

انہوں نے گروپ 2 کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال گروپ 2امتحان منعقد کیاگیاتھا۔

اس اچانک احتجاج کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کی تشکیل میں بے روزگارنوجوانوں کا اہم رول رہا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ان کی حمایت کی کوشش کی تاہم تمام طلبہ نے بی جے پی کے لیڈروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔