دہلی

یکساں سیول کوڈ، حکومت سے بات کرنے سکھوں کی 11 رکنی کمیٹی

صدر دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی ہرمیت سنگھ کالکا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یکساں سیول کوڈ کا مسودہ ابھی تک جاری نہیں کیا ہے لہٰذا اس کی مخالفت یا تائید کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

نئی دہلی: سکھوں نے یکساں سیول کوڈ پر حکومت سے بات چیت کرنے 11رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ سکھ فرقہ کے حقوق اور رسم و رواج سے چھیڑچھاڑ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
مسلمانوں کو مختلف مذہب اور کلچر اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے : اسدالدین اویسی
یونیفام سیول کوڈ کی نہیں ملازمتوں کی ضرورت:اویسی
یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک و ملت کی شناخت مٹانے کی سازش: صدر مجلس علمائے دکن
قبائلیوں کو یکساں سیول کوڈ سے باہر رکھا جائے: سشیل مودی

صدر دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی ہرمیت سنگھ کالکا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یکساں سیول کوڈ کا مسودہ ابھی تک جاری نہیں کیا ہے لہٰذا اس کی مخالفت یا تائید کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے گردوارہ رکاب گنج میں سکھ کانکلیو کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

13ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سکھوں بشمول سابق ججس اور بیوروکریٹس نے سکھ کانکلیو میں حصہ لیا۔

a3w
a3w