حیدرآباد

آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو مرکزی وزیر کشن ریڈی کا خراج

کشن ریڈی نے ڈی سرینواس کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں آنجہانی لیڈر کے ساتھ اسمبلی میں کام کرنے کا موقع ملا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ڈی سرینواس کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں آنجہانی لیڈر کے ساتھ اسمبلی میں کام کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ڈی سرینواس، پارٹیوں سے قطع نظر تمام کے قریب تھے۔انہوں نے ہمیشہ کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہیے۔انہوں نے 2004 میں پی سی سی صدر کی حیثیت سے کانگریس کو اقتدار میں لایا۔انہوں نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے میں اہم کردارادا کیاتھا۔