دہلی

کچھ لوگ کہتے ہیں ’مرجامودی عوام کہتی ہے مت جا مودی‘: وزیراعظم

۔“وزیر اعظم نے کہاکہ ”پورا ملک بی جے پی کے ساتھ ہے اور آج اقلیتیں بھی بی جے پی کی حمایت کر رہی ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ’مرجامودی عوام نے کہاکہ’مت جا مودی’’۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ منافقت کی سیاست کر رہی ہے اور بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن عوام اس کے جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
3 فوجداری قوانین، عوام کے لئے پریشان کن: کھرگے
لوک سبھا سے مزید 2 ارکان معطل، اپوزیشن کا احتجاج

 تین شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پارٹی کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے شام کو یہاں نیشنل ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے کہاکہ ”آج کے نتائج تمام بی جے پی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

 آج کے الیکشن اور ان انتخابی نتائج میں ملک کے لیے دنیا کے لیے بہت سے پیغامات ہیں۔“وزیر اعظم نے کہاکہ ”پورا ملک بی جے پی کے ساتھ ہے اور آج اقلیتیں بھی بی جے پی کی حمایت کر رہی ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ’مرجامودی عوام نے کہاکہ’مت جا مودی’’۔

ملک میں بی جے پی کے بڑھتے ہوئے سیاسی گراف کے تناظر میں مودی نے کہا کہ پارٹی کی ”فتح کی مہم کا راز ‘تروینی’ میں پوشیدہ ہے۔اس کی پہلی طاقت بی جے پی حکومتوں کا کام ہے، دوسری طاقت بی جے پی حکومت کا ورک کلچر ہے اور تیسری طاقت بی جے پی کارکنوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی نے وہم کو توڑ دیا ہے۔آج پورا ملک پارٹی کے ساتھ ہے۔ اقلیتیں بھی آج بی جے پی کی حمایت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چھوٹی ریاستوں کی توہین کرتی ہے جبکہ بی جے پی مشکل چیزوں پر کام کرتی ہے، مخلصانہ کوشش کرتی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ آج کے نتائج کے بعد کانگریس نے ایک بار پھر چھوٹی ریاستوں کے تئیں اپنی نفرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔کانگریس کہہ رہی ہے کہ یہ چھوٹی ریاستیں ہیں، ان کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جب دل میں ہندوستان کو جوڑنے کا جذبہ نہ ہو…… تو ایسے الفاظ نکلتے ہیں۔