تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں غیرموسمی بارش، کسانوں کاشدید نقصان

تیز ہوا سے آم کے درختوں سے کیریاں زمین پر گر گئیں جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔ مٹھارم گاؤں میں ایک کسان کی ڈیڑھ ایکڑ دھان کی فصل بجلی گرنے سے جل کر خاکستر ہو گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ہوئی غیرموسمی بارش نے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

ہنمکنڈہ ضلع کے بھیم دیوراپلی منڈل کے مختلف دیہات میں دھان اور مکئی کی فصلیں بارش سے بھیگ گئیں۔

تیز ہوا سے آم کے درختوں سے کیریاں زمین پر گر گئیں جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔ مٹھارم گاؤں میں ایک کسان کی ڈیڑھ ایکڑ دھان کی فصل بجلی گرنے سے جل کر خاکستر ہو گئی۔

سدی پیٹ ضلع کے ریگونڈہ آئی کے پی سنٹر میں دھان کے ذخیرے پانی میں بہہ گئے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت بارش سے بھیگی فصل کو بھی خریدے۔

یادادری بھونگیر ضلع کے راج پیٹ منڈل کے رینیکنٹ گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک کسان ملّیا کی پچاس بکریاں ہلاک ہو گئیں، جبکہ چلّور گاؤں میں نرسیا نامی کسان کی گائیں ہلاک ہوگئیں۔