تلنگانہ

اراضی کے مسائل کو حل کرنے میں غیرمعمولی تاخیر، 5خواتین نے خودسوزی کی کوشش کی

ان خواتین نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو حل نہیں کیاگیا تو وہ اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کرلیں گی۔بعد ازاں ان خواتین نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: اراضی کے مسائل کو حل کرنے میں غیرمعمولی تاخیر اور تحصیلدار کی جانب سے عدم توجہ پر 5خواتین نے خودسوزی کیلئے اپنے جسم پر پٹرول ڈال دیا تاہم مقامی افراد نے ان کو ایسا کرنے سے روک دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تفصیلات کے مطابق روہنی، لکشمی دیوی، مہیشوری، سبھدرما اور گووندمانامی خواتین تحصیلدار کے دفتر پٹرول کی بوتلوں کے ساتھ پہنچیں اور تحصیلدار پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ پانچ سال سے وہ اپنے اراضی کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے چکر کاٹ رہی ہیں تاہم ان کے مسائل کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔

ان خواتین نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو حل نہیں کیاگیا تو وہ اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کرلیں گی۔بعد ازاں ان خواتین نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی۔

 تاہم مقامی افرادنے ان کو ایسا کرنے سے روک دیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر ان کے جذبات کو سرد کیا اور ان کی کونسلنگ کرتے ہوئے ان کو گھر بھیج دیا۔