تلنگانہ

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ

ان منڈلوں اور ان کے مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے سے ہی گہری کہر دیکھی جارہی ہے۔ ایک طرف سردی اور دوسری طرف کہر کی وجہ سے صبح کام پر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صبح 8 بجے تک بھی کہر کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ آصف آباد ضلع کے کوتھالا اور چنتالا مانے پلی منڈلوں کا منظر کشمیر کی وادیوں جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

ان منڈلوں اور ان کے مضافاتی علاقوں میں صبح سویرے سے ہی گہری کہر دیکھی جارہی ہے۔ ایک طرف سردی اور دوسری طرف کہر کی وجہ سے صبح کام پر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صبح 8 بجے تک بھی کہر کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گھروں، درختوں اور گاڑیوں پر شبنم کے قطرے جم گئے ہیں۔ ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے ضلع کے عوام مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

سڑکوں پر حد نگاہ روشنی انتہائی کم ہونے کے سبب، صبح 7 بجے کے بعد بھی گاڑی چلانے والوں کو اپنی ہیڈ لائٹس جلا کر سفر کرنا پڑرہا ہے۔