سوشیل میڈیاشمالی بھارت

UP woman threatens husband: شادی شدہ زندگی کا خوفناک موڑ، پولیس بھی الجھن کا شکار (عاشق کی ویڈیو وائرل)

اتر پردیش کے مَورانی پور سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

UP woman threatens husband: لکھنؤ: اتر پردیش کے مَورانی پور سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ شوہر نے بتایا کہ حال ہی میں بیوی کی جانب سے ویڈیو کال آئی تھی، جس دوران اُسے شک ہوا کہ گھر میں کوئی اور موجود ہے۔ اس شک کی بنیاد پر اُس نے فوری طور پر یوپی-112 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اُس کے گھر میں کوئی اجنبی گھس آیا ہے۔

پولیس نے نوجوان کو گھر سے پکڑا (UP woman threatens husband)

پولیس جب موقع پر پہنچی تو واقعی گھر کے اندر ایک نوجوان کو موجود پایا اور اُسے تھانے لے جایا گیا۔ اس موقع پر خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، اس لیے اُس نے نوجوان کو مدد کے لیے بلایا تھا۔ خاتون نے ناجائز تعلقات کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا۔ بعد میں پولیس نے نوجوان کو چھوڑ دیا۔

شوہر کی جانب سے سنگین الزامات(Dump Body in Blue Drum)

شوہر، جو کنٹراکٹ ملازم ہے نے بتایا کہ اُس کی شادی تقریباً سات سال پہلے ہوئی تھی۔ اُس کی بیوی ایک اسکول میں کلرک ہے اور اُن کا ایک چھ سال کا بیٹا بھی ہے۔ شوہر نے دعویٰ کیا کہ چھ ماہ قبل اُس نے بیوی کو موبائل پر کسی کے ساتھ چیٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اُس نے بیوی کو بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہ آئی اور بعد میں الگ رہنے لگی۔

ویڈیو کال کے بعد مزید شکوک

چند دن پہلے شوہر نے اپنے بیٹے سے بات کرنے کے لیے بیوی کو ویڈیو کال کی تو اُسے ایک بار پھر شک ہوا کہ گھر میں کوئی اور موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں جب پولیس کو مداخلت کے لیے بلایا گیا تو وہی نوجوان گھر میں پایا گیا۔ اس کے بعد بیوی اور اُس کے مبینہ عاشق کی جانب سے شوہر کو جان سے مارنے اور اُس کی لاش کو نیلے ڈرم میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

وائرل ویڈیو میں شوہر نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی اور اُس کے ساتھ موجود نوجوان اُسے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، اس لیے اُس کی جان کو خطرہ ہے۔

اس معاملے پر مَورانی پور کے سی او (سرکل آفیسر) رام ویر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں موجود نوجوان کو پولیس تھانے لے جایا گیا تھا۔ بعد میں خاتون خود تھانے پہنچی اور تحریری طور پر بیان دیا کہ اُسے پیٹ میں درد تھا اس لیے اُس نے نوجوان کو بلایا تھا، اور وہ اس معاملے میں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔