مشرق وسطیٰ

امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ کویت میں گر کر تباہ

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے، تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔

تہران: امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ کویت میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں طیارے کو آسمان سے گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
کویت: غیر ملکیوں کیلئے اہم حکم نامہ جاری

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ نے بروقت امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ سے ایجیکٹ کرلیا اور زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ یا پینٹاگون کی جانب سے سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہو چکی ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے، تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔