امریکہ و کینیڈا

امریکہ نے ایران میں 11 ہزار سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: سینٹکام

سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری معلومات کے مطابق، اب تک 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں 150 سے زیادہ جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کیا گیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، امریکہ نے ایران کے خلاف کارروائی کے دوران 11 ہزار سے زیادہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی


سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری معلومات کے مطابق، اب تک 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں 150 سے زیادہ جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کیا گیا ہے۔


سینٹکام کا دعویٰ ہے کہ امریکی فضائیہ نے 11 ہزار سے زائد جنگی پروازیں بھی انجام دی ہیں۔


28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں ایران اسرائیل کے علاقوں اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔


واشنگٹن اور تل ابیب نے اس فوجی کارروائی کو پیشگی حملہ قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام سے مبینہ خطرات کا حوالہ دیا تھا، تاہم اب وہ اس بات کو بھی نہیں چھپا رہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔