امریکہ و کینیڈا

US Muslim group slams India Waqf law: نیا قانون مسلمانوں کو وقف املاک پر کنٹرول سے محروم کرنے کی واضح کوشش: آئی اے ایم سی کی رپورٹ

انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC) نے کہا ہے کہ بھارت میں نیا وقف قانون بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو وقف املاک پر اس کے کنٹرول سے محروم کرنے کی ایک واضح کوشش ہے۔

US Muslim group slams India Waqf law: واشنگٹن (منصف نیوز ڈیسک) انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC) نے کہا ہے کہ بھارت میں نیا وقف قانون بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو وقف املاک پر اس کے کنٹرول سے محروم کرنے کی ایک واضح کوشش ہے۔

IAMC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رشید احمد نے کہا”یہ املاک بے شمار اسکولوں، ہسپتالوں اور فلاحی منصوبوں کی مدد کرتی ہیں جو مسلمانوں کی خدمت کرتے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا ریاستی کنٹرول میں اضافے سے پسماندہ آبادیوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیا جائے گا اور کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی عدم مساوات سے نمٹنے کی صلاحیت چھین لی جائے گی۔

"انہوں نے مزید کہا”مقصد واضح ہے وقف اداروں پر کنٹرول حاصل کرنا اور مسلمانوں کے اختیار کو کمزور کرنا۔ یہ مذہبی خودمختاری اور وقف کے اصل مقصد کو مجروح کرتا ہے۔”امریکہ میں مقیم ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی ایڈوکیسی تنظیم IAMC نے کہا کہ ان ترامیم کا مقصد ریاستی مداخلت کو جواز دینے اور قانونی طریقوں سے مسلم کمیونٹی کو اپنی املاک کے کنٹرول سے محروم کرنا ہے۔

"اگر شفافیت واقعی مقصد ہوتی، تو حکومت کمیونٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے ذریعے وقف انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی، نہ کہ جبر کے ذریعے،“ تنظیم نے کہا۔IAMC کے مطابق یہ قانون ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں مسلسل دوسرے درجہ کے شہری کے طور پر رکھنے کی ایک اور کوشش ہے۔

”حکومت کا حتمی مقصد مسلمانوں کے اداروں پر کنٹرول حاصل کرکے ان کی معاشی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے،”بیان میں کہا گیا یہ قانون بی جے پی کے اس نظریاتی مشن سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو سماجی طور پر الگ تھلگ کرنا اور ان کی اقتصادی ترقی کو محدود کرنا ہے۔

ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اداروں سے بھرپور رابطے میں ہیں تاکہ اس قانون کے خطرات کو اجاگر کیا جا سکے، کیونکہ یہ بھارت کی مسلم کمیونٹی کی مذہبی اور اقتصادی خودمختاری پر ایک منظم حملہ ہے۔

رشید احمد نے کہا کہ IAMC ہندوستانی ڈائسپورا کو متحرک کرنے اور حکومت کی زیادتیوں سے وقف اداروں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔