شمالی بھارت

ٹی ایم سی کے ساتھ بات چیت کے دروازے ہنوزکھلے ہیں: جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی جب یہ کہتی ہیں کہ وہ انڈیا اتحاد میں برقرار ہیں اور ان کی ترجیح بی جے پی کو ہرانا ہے تو ہمیں اطمینان ہوتا ہے۔

گوالیار: ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں لوک سبھا کی تمام 42 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرچکی ہے‘ ایسے میں کانگریس نے اتوار کے دن کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ممتابنرجی کی ٹی ایم سی سے اتحاد کے دروازے ابھی بھی کھلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
ڈی ایم کے ٹاملناڈو میں کانگریس کو لوک سبھا کی7 نشستیں دینے پرآمادہ
مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک

 پٹنہ میں اپوزیشن ریالی سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم ابھی بھی پُرامید ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی جب یہ کہتی ہیں کہ وہ انڈیا اتحاد میں برقرار ہیں اور ان کی ترجیح بی جے پی کو ہرانا ہے تو ہمیں اطمینان ہوتا ہے۔

 ہم نے اپنے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔ ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں تمام 42نشستوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان یکطرفہ کیا ہے۔ یہ ان کا اعلان ہے‘ جہاں تک ہمارا تعلق ہے‘ بات چیت ابھی بھی جاری ہے۔

a3w
a3w