کرناٹک
نابالغ لڑکی سے شادی‘ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج
بہبود اطفال عہدیدار نے بچپن کی شادیوں کو ممنوع قرار دینے والے قانون کے تحت شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اُپرا کی پہلی بیوی نیترا نے بھی اسکے خلاف علاحدہ شکایت درج کروائی۔
ہبلی: ہبلی شہر میں 17سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم ہنومنتا اُپرا تین بچوں کا باپ ہے اور اس نے پیسوں کی لالچ دے کر لڑکی سے شادی کی۔ یہ شادی بیلگاوی کے رام درگ تعلقہ میں واقع اداکل پدیپا مندر میں ہوئی تھی۔
بہبود اطفال عہدیدار نے بچپن کی شادیوں کو ممنوع قرار دینے والے قانون کے تحت شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اُپرا کی پہلی بیوی نیترا نے بھی اسکے خلاف علاحدہ شکایت درج کروائی۔
شمالی کرناٹک کے اضلاع میں بچوں کی شادیاں عام ہیں۔ لوگو ں کی غربت انہیں اپنی بیٹیوں کی کم عمری میں شادی کردینے پر مجبور کررہی ہے۔ یہ علاقہ ریاست کے بے حد پسماندہ اضلاع پر بھی مشتمل ہے۔
a3w