امریکی صدر بائیڈن کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات
وانگ نے واضح کیا کہ وہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ رابطے میں رہنے کو تیار ہے۔

واشنگٹن: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یہاں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جس کے دوران مسٹر وانگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے مسٹر بائیڈن کو نیک خواہشات کا اظہار پیش کیں ۔
مسٹر وانگ نے جمعہ کو کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ مفاہمت کی پیروی کرنے اور جنپنگ ۔ بائیڈن بالی سربراہی اجلاس سے سان فرانسسکو سربراہی اجلاس تک امریکی فریق کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دو طرفہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکا جانا اور چین ، امریکہ تعلقات کو آگے بڑھایا جانا ہے تاکہ تعلقات جلد بہتر ہوں اور مستحکم ترقی کی طرف لوٹ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک چین کا اصول اور تین چین ۔ امریکہ مشترکہ اعلامیہ دو طرفہ تعلقات کی سب سے اہم سیاسی بنیاد ہے جسے بغیر کسی مداخلت کے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ مسٹر بائیڈن نے بھی مسٹر شی جنپنگ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وانگ نے واضح کیا کہ وہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ رابطے میں رہنے کو تیار ہے۔
واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران مسٹر وانگ نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ دو دور کی بات چیت کی اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کیے۔