مشرق وسطیٰ

فسادات اور ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی کے ساتھ عملی طور پر بھی میدان میں موجود رہے، جس کے ثبوت خود امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر نے فسادات اور ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران مخالف پروپیگنڈا امریکی سازش کا نتیجہ ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہروں کو دانستہ طور پر تشدد میں بدلا گیا، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی کے ساتھ عملی طور پر بھی میدان میں موجود رہے، جس کے ثبوت خود امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےمزید کہا کہ امریکی بالادستی کو ایرانی عوام نے انقلاب کے آغاز سے آج تک ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشیں ایران کو کمزور نہیں کرسکتیں۔