امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کی مدت کار ختم ہونے تک روس کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹانے کا امکان نہیں: نیکونوف

یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے رکن اور اسٹیٹ ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے نائب چیئرمین ویچسلاو نیکونوف نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت کے اختتام تک امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا امکان نہیں ہے۔

واشنگٹن: یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے رکن اور اسٹیٹ ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے نائب چیئرمین ویچسلاو نیکونوف نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت کے اختتام تک امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی


جمعرات اور جمعہ کے روز امریکہ کا دورہ کرنے والے روسی پارلیمانی وفد کے سربراہ مسٹر نیکونوف کے حوالے خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے بتایا کہ اس سوال کا ان کا جواب ‘نہیں’ ہے۔


روس نے بارہا کہا ہے کہ وہ مغرب کی طرف برسوں پہلے لگائی جانے والی پابندیوں کے دباؤ کو برداشت کرے گا، جن میں وہ مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ مغرب میں روس پر عائد پابندیوں کی ناکامی کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ مغربی حکام بھی بارہا اس خیال کا اظہار کر چکے ہیں کہ یہ پابندیاں بے اثر رہی ہیں۔


پانچ روسی قانون سازوں نے جمعرات اور جمعہ کے روز واشنگٹن میں اپنے امریکی کانگریس کے ساتھیوں اور امریکی انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔


مسٹر نیکونوف نے کہا کہ روسی قانون سازوں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ اسٹریٹجک استحکام اور یوکرین سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔


انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس دورے کو تاریخی قرار دیا جا سکتا ہے۔