اترپردیش: مدرسہ بورڈ کے امتحانات کیلئے 535 لاکھ روپئے جاری
منظور کی جا رہی رقم سے سب سے پہلے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں روم انسپکٹر کے گزشتہ برسوں اور رواں سیشن کا محنتانہ اور answer sheet کی جانچ کے محنتانہ کی رقم اداکی جائےگی۔

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے رواں مالی سال میں عربی-فارسی مدرسہ بورڈ کے ذریعہ چل رہے مدارس میں سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے 535لاکھ روپئے منظور کیے ہیں۔ منظور کی گئی رقم ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و محکمہ وقف کو فراہم کرا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف نے ضروری رہنما ہدایات جاری کردیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ٹریزری سے رقم کی نکاسی موجودہ ضرورت کے مطابق کی جائےگی اور رقم کو نکال کر بینک ڈاک گھر میں جمع نہیں کیا جائےگا۔
منظور کی جا رہی رقم سے سب سے پہلے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں روم انسپکٹر کے گزشتہ برسوں اور رواں سیشن کا محنتانہ اور answer sheet کی جانچ کے محنتانہ کی رقم اداکی جائےگی۔
منظور کی گئی رقم کا استعمال رواں تعلیمی سیزن 2022-23کے امتحانات کے انعقاد ات پر ہی کیا جائےگا اور غیر مستقل طور پر کسی بھی دیگر مد میں ڈائیورژن قابل قبول نہ ہوگی۔
اخراجات کی تفصیل مدوار سال کے آخر میں حکومت کو فراہم کرانے کو یقینی بنائیں۔ اس ہونے والا خرچ حکومت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری سرکاری احکامات گائڈ لائن کے مطابق یقینی بنایا جائےگا۔