بھارت

ایغور مسئلہ : ہندوستان کی غیرحاضری، وزیر اعظم وضاحت کریں: اسد اویسی

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ ہندوستان، مسودہ قرارداد پر ووٹنگ سے غیرحاضر کیوں رہا؟

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ ہندوستان، مسودہ قرارداد پر ووٹنگ سے غیرحاضر کیوں رہا؟

اویسی نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آیا مودی، شی جنپنگ (چینی صدر)کو ناراض کرنے سے ڈرتے ہیں۔

صدر مجلس نے ٹوئٹ کیا ’کیا پی ایم مودی صاحب یہ وجہ بتائیں گے کہ ہندوستان نے اہم مسئلہ پر ووٹنگ سے غیرحاضر رہتے ہوئے ایغور مسئلہ پر یو این ایچ آر سی میں چین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

کیا وہ شی جنپنگ(جن سے انہوں نے 18مرتبہ ملاقات کی ہے) کی ناراضگی سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ہندوستان یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ صحیح کیا ہے؟