حیدرآباد

وی نریندر ریڈی، محمد علی شبیر اور ایچ وینو گوپال تلنگانہ حکومت کے مشیر مقرر

حمد علی شبیر کو ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی محکمہ جات کا مشیر بنایاگیا ہے۔ ملوروی ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے کے طور پر دہلی میں خدمات انجام دیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے تین مشیر مقرر کئے ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ احکام کے مطابق وی نریندر ریڈی، محمد علی شبیر اور ایچ وینو گوپال کو مشیر مقررکیاگیا ہے۔ ملوروی کو دہلی میں تلنگانہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان چاروں کو ریاستی وزرا کا پروٹوکول ہوگا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 وی نریندر ریڈی،وزیراعلی ریونت ریڈی کے مشیرہوں گے۔محمد علی شبیر کو ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی محکمہ جات کا مشیر بنایاگیا ہے۔ ملوروی ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے کے طور پر دہلی میں خدمات انجام دیں گے۔

پروٹوکول اور تعلقات عامہ کے مشیر کے طور پر ایچ وینوگوپال راوکو مقررکیاگیا ہے۔کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے کئی مشیروں کو عہدوں سے ہٹادیا تھا۔ایم ایل سی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے علاوہ کانگریس حکومت نامزدعہدوں کو پُرکرنے کیلئے مساعی کررہی ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی قیادت، نئی دہلی میں اے آئی سی سی کی قیادت کے ساتھ منصوبوں پر تبادلہ خیال کررہی ہے۔تلنگانہ کانگریس تلنگانہ آرٹی سی کے صدرنشین اور دیگر اہم عہدوں کو پُرکرنے کے اقدامات کررہی ہے۔

a3w
a3w