امریکہ و کینیڈا

وینزویلا امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے شہریوں کو قبول کرنے پر راضی : ٹرمپ

یہ بات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا نے اپنے تمام شہریوں کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے جو بغیر دستاویزات کے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔

واشنگٹن: وینزویلا نے امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے اپنے شہریوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت

یہ بات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا نے اپنے تمام شہریوں کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے جو بغیر دستاویزات کے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا ’’وینزویلا کے لوگوں کا وطن واپس آنا بہت اچھی بات ہے اور یہ بھی توجہ دینے والی بات ہے کہ وینزویلا نے امریکہ می ڈیڑہ ڈالے ہوئے اپنے تمام شہریوں کو اپنے ملک میں واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں ٹرین ڈی آراگوا گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وینزویلا نے امریکہ سے تارکین وطن کو واپس لانے کے لیے نقل و حمل کا کام بھی اپنے ہاتھ میں لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔