حیدرآباد

لاٹھی چارج، پولیس ملازمین کو معطل کرنے حکومت کو وی ایچ پی کا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

وشواہندوپریشد(وی ایچ پی) نے اتوار کے روز حکومت تلنگانہ کو لاٹھی چارج کرنے والے پولیس ملازمین کو خدمات سے معطل کرنے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) سکندرآباد کی متیالماں مندر میں مورتی کو نقصان پہونچانے کے خلاف احتجاج منظم کرنے والے وی ایچ پی، بجرنگ دل اور دیگر ہندو تنظیموں کے کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج کے ایک دن بعد وشواہندوپریشد(وی ایچ پی) نے اتوار کے روز حکومت تلنگانہ کو لاٹھی چارج کرنے والے پولیس ملازمین کو خدمات سے معطل کرنے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی

وی ایچ پی کے ریاستی چیف ترجمان بالاسوامی نے کہاکہ ریاستی حکومت ہندوؤں پر حملہ کررہی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مندر میں مورتی کی بے حرمتی واقعہ پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

جس شخص نے مورتی کو نقصان پہونچایا ہے وہ دہشت گرد ہے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں تلنگانہ پولیس نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔ پولیس نے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔

اُنہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کو ہم 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں وہ ان پولیس عہدیداروں کو خدمات سے معطل کریں جو مندر کے باہر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کرنے میں ملوث ہیں۔