سوشیل میڈیاکرناٹک

لڑکی کے ساتھ لڑکا فرار ہونے پر ماں کو برہنہ کرکے گھمایا گیا

بیلگاوی شہر کے قریب ونٹاموری موضع میں ایک ماں کو اس کا بیٹا ایک لڑکی کے ساتھ فرار ہونے کے بعد برہنہ گھمایا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ پیر کو روشنی میں آیاجس نے ریاست کو دہلادیا اور حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا

بیلگاوی: بیلگاوی شہر کے قریب ونٹاموری موضع میں ایک ماں کو اس کا بیٹا ایک لڑکی کے ساتھ فرار ہونے کے بعد برہنہ گھمایا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ پیر کو روشنی میں آیاجس نے ریاست کو دہلادیا اور حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا کیو ں کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ بیلگاوی کے سوورنا ودھان سودھا کے بے حد قریب واقع ہے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی
آئی اے ایس آفیسر کو یرغمال بنالیاگیا

پولیس کے مطابق اتوار کی رات جوڑا فرار ہونے کے بعد پیر کی اولین ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ دونڈپا نائیک اور پرینکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، مگر لڑکی کے گھر والے اس کے خلاف تھے۔ وہ اس کی دوسرے شخص سے شادی کا منصوبہ بنارہے تھے چنانچہ اتوار کی رات وہ دنڈپا نائیک کے ساتھ فرار ہو گئی۔

پرینکا کے برہم گھر والوں نے دنڈپا نائیک کی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑمچائی۔ انہوں نے سنگباری کے ذریعہ مکان کی چھت کے ٹائلس توڑدیے اور پھرلڑکے کی ماں کمل اماں کو گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالا۔

معاملے نے اس وقت گھناؤنا موڑ لے لیا جب انہوں نے اسے برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا اور اس کے بعد اسے برقی کھمبے سے باندھ کر زدوکوب کیا۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بیلگاوی ضلع کے دواخانہ پہنچ کر خاتون کی عیادت کی۔ انہوں نے اس سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور ونٹاموری گاؤں میں اس کے مکان کا بھی دورہ کیا۔

پرمیشور نے لڑکی کے ساتھ فرار ہونے والے نوجوان کی دادی اور پڑوسیوں سے بھی بات کی۔ پڑوسیوں کی ہچکچاہٹ دیکھ کر پرمیشور نے ان سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی درخواست کی او رانہیں یاد دلایا کہ خاتون ان ہی میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیرانسانی واقعہ پیر کو رات12:30 بجے پیش آیا۔24سالہ نوجوان 18سالہ لڑکی کے ساتھ فرار ہوگیا۔ 10تا 15افراد لڑکے گھر میں گھسے۔ انہوں نے لڑکے کی ماں کو برہنہ کردیا اوربرقی کھمبے سے باندھ کر اس کی پٹائی کی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو بچایا۔ اس ضمن میں سات افراد گرفتار کیے گئے۔“ پرمیشور نے کہا کہ عاشق جوڑے کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکت سے کسی کی نیک نامی نہیں ہوگی اور خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خاتون کملاماں اس واقعہ سے صدمہ میں ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے اور قانونی کارروائی ہوگی۔“

a3w
a3w